پاکستانتازہ ترین

کورونا مشتبہ مریض کا سرکاری لیب سے ٹیسٹ مثبت، پرائیویٹ سے منفی آتا ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاک نیوز) کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مشتبہ مریض کا سرکاری لیب سے ٹیسٹ مثبت، پرائیویٹ سے منفی آتا ہے، ملازمین کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کی کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت، چیئرمین این ڈی ایم اے عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کورونا سے متعلق اخراجات پر وضاحت کے لیے چئیرمین این ڈی ایم اے عدالت میں موجود ہیں۔ جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہماری تشویش اخراجات سے متعلق نہیں، ہماری تشویش سروسز کے معیار پر ہے، کورونا کے مشتبہ مریض کا سرکاری لیب سے ٹیسٹ مثبت اور پرائیویٹ سے منفی آتا ہے، سپریم کورٹ کے لاہور کے رجسٹری ملازمین کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، ہمارے ملازمین کا سرکاری لیب سے مثبت اور نجی سے منفی آیا۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ہمارا غریب ملک ہے، ہماری معیشت کا شمار افغانستان، یمن اور صومالیہ سے کیا جاتا ہے، ہم پیسے سے کھیل رہے ہیں لوگوں کا احساس نہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button