تازہ ترینکھیل

قومی ٹیم نے کلکتہ میں سخت سیکیورٹی حصارمیں پریکٹس شروع کردی

کلکتہ(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سخت سیکیورٹی میں کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں پریکٹس شروع کردی، شاہد آفریدی آج پریس کانفرنس کریں گے۔ قومی ٹیم گزشتہ روزکلکتہ پہنچی تھی تاج ہوٹل میں رات گزارنے کے بعد کھلاڑیوں نے ایڈن گارڈن کولکتہ میں پریکٹس کا آغازکردیا۔ کلکتہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، کھلاڑیوں سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہوٹل، گراؤنڈ اورارد گرد کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں نے خود کو وارم اپ کیا اورشاہد آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس کی۔ بھارت تاخیر سے پہنچنے کے باعث پاکستان اپنا پہلا وارم میچ تو نہ کھیل سکا تاہم دوسرا وارم اپ میچ کل سری لنکا سے ایڈن گارڈن میں کھیلےگا۔پریکٹس کے دوران پیراملڑی فورس نے اسٹیڈیم کو اپنے حصار میں لےرکھاہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: محبت اور بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر اس وطن عزیز کی حفاطت کریں گے،رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker