پاکستانتازہ ترین

کورونا وائرس:خیبر پختونخواہ میں بھی تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

پشاور(پاک نیوز) صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ آج سے شروع ہونے والے نہم دہم کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے کابینہ اجلاس میں تمام تعلیمی ادارے پندرہ دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ صوبے میں جاری میٹرک سمیت تمام تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔کابینہ کے فیصلے میں صوبے کی تمام سرکاری تقریبات ملتوی کرنے سمیت جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ صوبائی کابینہ نے عوام سے سماجی میل جول میں احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے تمام ہاسٹلوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ سیاسی اور پبلک اجتماعات پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سراج الحق نے نریندر مودی کی گرفتاری پر ایک ارب روپے انعام کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker