تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر تین بچوں کا باپ ہلاک 2افراد زخمی

ڈسکہ(نامہ نگار)تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر تین بچوں کا باپ ہلاک 2افراد زخمی تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ جھلکی کا رہائشی عبدالغنی گاؤں کے رہائشی طاہر گلزار اور ذوالفقار موٹر سائیکل پر سوار کوٹلی باوا فقیر چند کی جانب آرہے تھے کہ موضع کوریکی کے قریب سامنے سے آنے والے تیز ارفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ لایا جا رہا تھا کہ عبدالغنی زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہو ئے راستہ میں دم توڑ گیا دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا متوفی عبدالغنی دو بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ تھا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ کیوں بھیگا بھیگا سا یہ د سمبر ہے‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker