تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:مسلم لیگ ن عوام کی ترقی کے لیےمیدان عمل میں آئی ہے ،چودھری یحیٰیٰ

downloadڈسکہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی ترقی خوشحالی کے لیے میدان عمل میں آئی ہے اور اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری یحیی گلنواز گھمن ایڈووکیٹ نے موضع بمبانوالہ میں63لاکھ80ہزار رو پے کی لاگت سے گورنمنٹ بوائز سکول کی چار دیواری اور اضافی کمرہ جات کی تعمیرکا افتتاح کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی تعلیم دوستی کی وجہ سے تعلیم کے شعبہ پر اربوں رو پے سکولوں کی تعمیر ،انرجی سولر پینل ۔لیپ ٹاپ کی تقسیم کی جا رہی ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل پڑ ھی لکھی ہواور پڑھی لکھی قومیں ہی ترقی کر تے ہیں اس موقع پر سابق ناظم یوسی کنڈن سیان عبدالمنان علوی،ہیڈ ماسٹر میاں محمد ریاض اور حافظ عبدالغفار ودیگرنے خطاب کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button