تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:مقدمہ بازی کی رنجش پر6افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ڈسکہ(نامہ نگار)مقدمہ بازی کی رنجش پر6افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ مجلس سننے آنے والے شخص پر فائرنگ تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ ہپو گڑھا کا رہائشی دلاور حسین اپنے بھائی آصف کے ہمراہ الیکشن کمپین سے واپس آرہے تھے کہ موضع کوٹلی جھنڈو کے قریب پہنچے تو ملزمان شہزاد طیب الرحمن ،جاوید ،بابر لطیف تین کس نامعلوم افراد نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں گو لی لگنے سے آصف زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال سیالکوٹ لے جایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا جبکہ ڈسکہ کے نواحی موضع میترانوالی کا رہائشی ساجد علی تھانہ صدر کے علاقہ مندرانوالہ میں مجلس سننے کے لئے آیا تو راستہ میں کھڑے ملزمان امیر حسین ،حمید حسین نے فائرنگ کردی وجہ عناد یہ ہے کہ مضروبی ساجد علی نے پسند کی شادی کر رکھی تھی متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button