تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: موبائل فرنچائز پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارادت

daskaڈسکہ (نامہ نگار) موبائل فرنچائز پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارادت ،تین نامعلوم مسلح ڈاکو نقدی اور گارڈ کی گن لوٹ کر فرار ،مزاحمت کر نے پر فرنچائز کا گارڈ شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے بارونق روڈ کالج روڈ پر واقع موبائل فرنچائز پر تین نامعلوم مسلح ڈاکو گاہکوں کے روپ میں آئے اور عملہ کو یر غمال بنا کر گارڈ محمد حفیظ سکنہ عوامی روڈ سے پمپ ایکشن چھین لی اور درازوں میں موجود تقریبا ایک لاکھ کے قریب کیش اکٹھا کر لیا فرنچائز کے عملہ نے کیش روم میں جا کر دروازہ بند کر لیا ملزمان کیش روم کا لاک توڑنے کی کوشش کر تے رہے پولیس کو اطلاع کرنے اور فائرنگ کی آوازیں سننے کے بعد اہل علاقہ کے اکٹھا ہو نے پر ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی رائے صفدر نفری کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچ گئے یاد رہے کہ اسی موبائل فرنچائز اور سیلز مینوں کے ساتھ یہ چوتھی واردات ہے سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  یوتھ لون اسکیم،مریم نوازکو عہدےسےہٹانےکیلئےجمعہ تک کی مہلت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker