تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ڈکیتی کی وارادات کر کے فرار ہو نے والے ملزمان کاپولیس سے آمنا سامنا

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ڈکیتی کی وارادات کر کے فرار ہو نے والے ملزمان کاپولیس سے آمنا سامنا،ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ ملک عارف علی ،سب انسپکٹر میاں محمد الیاس ،کانسٹیبلان ریاست علی،ہدایت اللہ ،فیصل خان ،شہباز احمد کے ہمراہ گشت کر رہے تھے کہ ڈکیتی کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی نے ملزمان کا پیچھا شروع کر دیا پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان موٹر سائیکل پھینک کر کھیتوں میں گھس گئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے ملزمان کے گرد گھیراتنگ کر کے ملزمان فلک شیر اور مشتاق کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیاپولیس نے ملزما ن کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر: قائداعظم بیڈمنٹن ٹورنامنٹ،راناذیشان اور عاصم علی نے فائنل جیت کرٹائٹل اپنے نام کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker