تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:کوئٹہ میں اہل تشیع افراد کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی ریلی

daskaڈسکہ(نامہ نگار)کوئٹہ میں اہل تشیع افراد کے بہیمانہ قتل کے خلاف شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی مولاناثقلین نقوی ،سید ناصر مہدی،اقبال زیدی،خادم حسین اور شہباز نقوی کی زیر قیادت مرکزی امام بارگاہ در حسین پسرور روڈ سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہو تی ہوئی چونگی نمبر8پر پہنچی جہاں پر شرکاء نے دھرنا دیا جس سے سیالکوٹ گوجرانوالہ روڈ جام ہو گئی اس موقع پرمقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ انسانیت کی تو ہین ہے اعلی عدلیہ سے انصاف اور عدل کا مطالبہ کر تے ہو ئے سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کا قتل کا عام بند کیا جائے اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو پھر ہم احتجاج کے دائر ہ کا رکوبڑھانے پر مجبور ہوں گے اور اس کی ذمہ داری موجوہ نااہل اور کرپٹ حکومت پر ہو گئی اس موقع پرایس ایچ او سٹی رائے صفدر نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker