
لاہور(پاک نیوز) حضرت داتا گنج بخش کے979واں عرس کی سہ روزہ تقریبات 15ستمبر سے شروع ہوں گی۔معاون خصوصی برائے مذہبی امور پنجاب رفاقت علی گیلانی نے بتایا کہ لاہور میں داتا علی ہجویری کے عرس کی تقریبات 17ستمبر تک جاری رہیں گی۔افتتاحی تقریب جمعرات 15ستمبر دن 11 بجے شروع ہوگی۔رسم چادر پوشی اور دودھ کی سبیل سے تقریبات کا آغاز ہوگا۔داتا گنج بخش کے عرس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ہوں گے۔ڈی جی مذہبی امورو اوقاف طاہر بخاری نے بتایا کہ زائرین کے لئے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کےلئے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔