پاکستانتازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان،چوغلہ میں دھماکے کی اطلاع،15 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(نامائندہ خصوصی) ڈی آئی خان میں چوغلہ کے مقام پر مرکزی جلوس کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ جب کہ جائے وقوعہ پرشدید فائرنگ جاری ہے جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرکزی جلوس جب چوغلہ کے مقام پر پہنچا تو اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے بعد فائرنگ شروع کردی گئی۔ فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔، جب کہ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس، سیکیورٹی اہل کار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ سماء

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button