تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں عام انتخابات کیلئے 3380 پولنگ ا سٹیشن تجویزکیے گئے ہیں.

dgkhanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے( .حکومت کی طرف سے عام انتخابات 2013 کی تیاری شروع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کیے گئے ضابطہ ا خلاق پر عملدرآمد کیلئے ضلعی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں . ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں عام انتخابات کیلئے 3380 پولنگ ا سٹیشن تجویزکیے گئے ہیں. حساس پولنگ سٹیشنوں پر خفیہ کیمروں کی تنصیب ، ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ عملہ اور ووٹرز کی سکیورٹی کیلئے پنجاب اور بارڈر ملٹری پولیس کے ساتھ پاک آرمی ، رینجرز او رپنجاب کانسٹیبلری کے دستے طلب کیے جاسکتے ہیں اور اس سلسلے میں سکیورٹی آرڈر ایک ہفتے کے اندر مرتب کر لیا جائے گا. یہ بات کمشنر محمد انور رشید کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کو بتائی گئی . کمشنر نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں الیکشن کمیشن اور دیگر معاون عملہ کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی . ضابطہ اخلاق پر سو فیصد عملدرآمد کیلئے سیاسی رہنماؤں ، پبلشرز اور انتخابی مٹیریل تیار کرنے والوں کو اعتماد میں لیا جائیگا تاکہ انہیں اس سلسلے میں مکمل آگاہی دی جاسکے. سیاسی جلسے ضلعی حکومتوں کی طرف سے مقرر کردہ جگہوں پر منعقد کرائے جاسکیں گے . اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں 849 ، ضلع مظفرگڑھ میں 857 ، لیہ میں 575 اور ضلع راجن پو رمیں 509 پولنگ اسٹیشن تجویز کیے گئے ہیں . متعلقہ انتخابی عملہ کی تربیت 10 سے 25 اپریل تک مکمل کرائی جائے گی . انتخابی فہرستوں میں نام کی تبدیلی اور اندراج شیڈول آنے تک جاری رہے گا . حساس پولنگ سٹیشنوں پر خفیہ کیمروں کی تنصیب اور دیگر اقدامات کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرائی جا رہی ہے . ٓار پی او اختر عمر حیات لالیکا نے بتایاکہ وال چاکنگ ،مقررہ سائز سے بڑے بینرز، پوسٹرز ، ہورڈنگز ہٹانے کیلئے الگ سکواڈ تشکیل دیاگیاہے . الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کی طرف سے دی گئی ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے گا . اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر رانا غلام رسول ، یو این او پی ایس کے جمشید کریم خان ، ڈیرہ غازیخان ، راجن پور اور لیہ کے ڈی سی او ز بالترتیب افتخارعلی سہو ، غازی امان اللہ اور ندیم الرحمن سمیت چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز ،اے سی جی چودھری عبدالغفار ، ایس پی سپیشل برانچ سید بہار احمد شاہ ، ڈی بی اے شہزاد قدیر او ردیگر متعلقہ افسران شریک تھے .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button