تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر کا کام تیزکیا جائے ،کمشنرانوررشید

16-03-2013 Habib .1 (1)ڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے). کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد انور رشید نے ہدایت کی ہے کہ میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان کی عمارت کی تعمیر کے کام کی رفتار کو تیز تر کیا جائے اور عمارت مقررہ میعاد کے اندر مکمل کی جائے انہوں یہ بات میڈیکل کالج کی تعمیر کی رفتار کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جوان کی زیر صدارت منعقدہوا کمشنر نے ہدایت کی کہ میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر میں اعلیٰ کوالٹی کے میٹریل کے استعما ل کویقینی بنا یا جائے کیونکہ یہ ادارہ ایک قومی اثاثہ ہے اجلاس میں چیف انجنیئر بلڈنگزسادرن پنجاب عبدالرشید ملکانی،پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر پروفیسر غلام مصطفےٰ ارائیں،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاہد حسین بھٹی،ایم ایس صبغت اللہ قریشی،ایس ای پراونشل بلڈنگز خاور بھٹہ،ایکسین عرفان احمد قاضی، ایس ای انہار ڈیرہ جات سرکل نذیر احمدگل،ایکسین ڈی جی خان کینال ڈویژن حافظ محمد نعیم خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!