تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان: سردار ذوالفقار کی صدارت میں اہم اجلاس

ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے ). سینئر صوبائی مشیر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کیلئے متعلقہ اہلکاروں کو متحرک ہونا ہو گا . مجالس اور جلوس کے گرد مکینوں کو گھروں میں اجنبی ٹھہرانے ، سرائے ، ہوٹل اور دیگر رہائشی مقامات سمیت ویران عمارتوں کی مکمل تلاشی اور نگرانی کی جائے . عمارتوں کی چھتوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے . متعلقہ فورس اور رضا کاروں کو خصوصی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں . مجالس اور جلوسوں کی مکمل آڈیو ویڈیو ریکارڈ نگ کی جائے . مجالس و جلوسوں کے راستوں کو سربمہر کرنے کے سا تھ سا تھ ارد گرد کی تنگ گلیوں میں موٹر سائیکل پر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے .ڈویژن اور ضلع کے سرحدی مقامات پر پولیس پکٹس لگائی جائیں . انہوں نے یہ ہدایات کمشنر آفس میں منعقد ہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں . اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ ، آ ئی جی پولیس پنجاب حبیب الرحمن ، ہوم سیکرٹری پنجاب شاہد خان ، صوبائی وزیر زراعت و انچارج محرم کمیٹی ڈیرہ غازیخان ڈویژن ملک احمد علی ، ایم پی ایز سردار دوست محمد کھوسہ ، سردار شیر علی گورچانی ، محمد عمران قریشی ، کمشنر طارق محمود خان ، آر پی او محمد نواز وڑائچ اور دیگر انتظامی اور پولیس افسران موجود تھے . سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران گھر کے مکینوں سے سر ٹیفکیٹ طلب کیے جائیں کہ وہ کسی اجنبی شخص کو نہیں ٹھہرائیں گے . گزشتہ سال رونما ہونے والے تنازعات اور ملوث افراد کو چیک کرنے کیلئے کڑی نگرانی کا نظام بنایا جائے . سکیورٹی اور دیگر بہتر انتظامات کیلئے تمام مسالک کے علماء ، مشائخ ، منتظمین اور سیاسی رہنماؤں سے قریبی رابطہ رکھا جائے . چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ نے کہاکہ صوبہ بھر میں جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے. فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل تمام افراد کی موجودگی کو چیک کیا جائے اگر وہ کسی اور ضلع میں موجود ہیں تو متعلقہ انتظامیہ کو بروقت اطلاع دی جائے. انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی بھی حفاظت کو یقینی بنایا جائے . موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی اگر ضروری ہو تو متعلقہ ڈی سی اوز احکامات جاری کریں تاہم بلاوجہ عوام کو تنگ نہ کیا جائے آئی جی پولیس پنجاب حبیب الرحمن نے کہاکہ صوبہ بھر میں پولیس افسران کی قلت ہے تاہم ڈیرہ غازیخان ڈ ویژن میں ترجیحی بنیادوں پر اضافی نفری فراہم کی جائے گی . انہوں نے ہدایت کی کہ سکیورٹی پر تعینات پولیس فورس کو باقاعدہ بریف کیا جائے. مجالس اور جلوس کے محفوظ اختتام تک سکیورٹی کو الرٹ رکھا جائے . اشتعال انگیز تقاریر کی ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ بروقت کارروائی ضروری ہے . متعلقہ فورس کے ہمراہ فلیگ مارچ کو یقینی بنایا جائے .انہوں نے بتایاکہ ڈیوٹی پر مامور پولیس فورس کی ریفریشمنٹ کیلئے فنڈز منظور کر لیے گئے ہیں . ہوم سیکرٹری شاہد خان نے کہاکہ اہم شاہراہوں پر فورس کی پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے . حساس مقامات اور ملبہ کی سرچنگ کی جائے . تمام شرکاء کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر سے گزارنے کے ساتھ ساتھ ہاتھ سے تلاشی لی جائے. صوبائی وزیر زراعت و انچارج محرم کمیٹی ڈیرہ غازیخان ڈویژن ملک احمد علی نے کہاکہ ز یادہ تر سانحات تاریکی کی وجہ سے ہوتے ہیں اس لیے مجالس اور جلوس میں بجلی کے متبادل انتظامات کیے جائیں کمشنر طارق محمود خان اور آر پی او محمد نواز وڑائچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں . ٹی ایم ا ے ، ریسکیو 1122 ، صحت ، سول ڈیفنس ، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے ساتھ سا تھ انہیں ہائی الرٹ کر دیاگیاہے . پولیس کی نفری پوری کرنے کیلئے رضا کاروں کی ضروری تربیت مکمل کر لی گئی ہے . حساس مقامات پر سکیورٹی کے بہتر انتظامات کرنے کیلئے پاک آرمی کی آٹھ اور رینجرز کی پانچ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ پنجاب کانسٹیبلری کی 31 پلاٹون سمیت دیگر فورس کی نفری طلب کر لی گئی ہے . اراکین صوبائی اسمبلی سردار دوست محمد کھوسہ ، سردار شیر علی گورچانی اور محمد عمران قریشی نے کہا کہ محرم ا لحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ مسالک کے علماء سے قریبی رابطہ رکھا جائے . تنازعات کے پر امن حل کیلئے قائم تھانہ سطح پر امن کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے.اجلاس میں ڈیرہ غازیخان ، لیہ ، مظفرگڑھ اور راجن پور کے ڈی سی اوز بالترتیب افتخار علی سہو ، مشتاق انجم ، مرزا ابرار بیگ اور غازی امان اللہ کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس افسران چودھری محمد سلیم ، ڈاکٹر محمد شہزاد ، شوکت عباس ، ذیشان اصغر ، اے سی جی چودھری عبدالغفار ، پولیٹیکل اسسٹنٹس ڈیرہ غازیخان اور راجنپور بالترتیب طارق علی بسرا ، محمد عارف نیازی ، ایس پی سپیشل برانچ سید بہار حسین شاہ ، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف خالد جاوید چودھری اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کر کے یہ کام شروع نہیں کیا،مصطفٰی کمال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker