تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 680 غیررسمی تعلیمی مراکزقائم کیےجائیں گے،کمشنر طارق محمود

ڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے).ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 680 غیر رسمی تعلیمی مراکز قائم کیے جائیں گے . پہلے سے موجود سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا . یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان طارق محمود خان نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہو ں نے کہاکہ حکومت پنجاب میٹرک تک لازمی اور مفت تعلیم کو یقینی بنائے گی اس سلسلے میں اسا تذہ اور والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ چار سے نو سال تک کے ہر بچہ کو تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں اور معیاری تعلیم دے کر انہیں معاشرے کا مفید اور فعال شہری بنائیں . کمشنر نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں نیلسن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ تک ایک لاکھ 95 ہزار 726 بچے سکول نہیں جاتے جن کو رواں ماہ کے دوران تعلیمی اداروں میں داخل کرایاجائے گا اور ہر استاد کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ والدین کے ساتھ مل کر وہ کم سے کم دس بچوں کی تعلیم و تربیت کو یقینی بنائیں . انہوں نے بتایاکہ بچوں کے داخلہ کے حوالے سے غلط ا عداد و شمار ظاہر کرنے والے سربراہان ادارہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی . اجلاس کوبتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان ، مظفرگڑھ ، لیہ اور راجن پو راضلاع میں 1330077گھروں کا سروے کیاگیا جس میں نشاندہی کی گئی کہ پانچ سے نو سال تک کے 943773 بچے سکول میں دا خل ہیں اسی طرح ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 349 نان فارمل بیسک ایجوکیشن سنٹر کام کر رہے ہیں جہاں 12718 بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہاہے .اجلاس کو بتایاگیاکہ حکومت پنجاب شرح خواندگی بہتر بنانے کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ہر ضلع میں 170 نان فارمل بیسک ایجوکیشن سنٹر قائم کرنے جا رہی ہے . اجلاس میں ڈیرہ غازیخان ، مظفرگڑھ ، لیہ اور راجن پو ر اضلاع کے ڈی سی او ز بالترتیب افتخارعلی سہو ، مرزا ابرار بیگ ، مشتا ق انجم اور غازی امان اللہ کے علاوہ اے سی جی چودھری عبدالغفار ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرز محمد شاہد اور ظفرعباس سمیت ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ای ڈی اوز ایجوکیشن ، ڈی ایم اوز ، ای ڈی او ز لٹریسی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.

یہ بھی پڑھیں  وفاقی حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیدیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker