تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان:حکومت پنجاب نے چار سالہ اقتدار میں جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ،ذوالفقار کھوسہ

sardar zulfiqarڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے). سینئر صوبائی مشیر و سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے چار سالہ اقتدار میں جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ایک کھرب 21ارب 18 کروڑ روپے سے ز ائد رقم سے اکثریت منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں . ناقدین کو حکومت پنجاب کے یہ غریب پرور اقدامات نظر نہیں آتے . کسی پر نقطہ چینی کی بجائے عوام کے مفاد میں کیے گئے اقدامات کی بھی تعریف کرنی چاہیئے . انہوں نے ان خیالات کااظہار پارٹی ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہاکہ مالی سال 2008-12 تک جنوبی پنجاب کے 470 پرائمری او ر مڈل سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں . پانچ کالجز کو اپ گریڈ کیاگیا . سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2012-13 کے تحت جنوبی پنجاب میں 76ارب 81کروڑ 80 لاکھ روپے کے میگا پراجیکٹس شروع کیے جن میں شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے ایک ارب 76کروڑ 90لاکھ روپے ، محکمہ صحت کی 11 سکیموں کیلئے 12 ارب 89کروڑ روپے ، فراہمی ونکاسی آب کی چھ اور زراعت و خوراک کی پانچ سکیموں کیلئے ایک ارب 46کروڑ 80 لاکھ روپے ، لائیو سٹاک کی تین سکیموں کیلئے 62کروڑ 20 لاکھ روپے ، چشمہ رائٹ بنک کینال اور کاہا رودکوہی کے راستوں کی صفائی اور بحالی سمیت محکمہ انہار کی پانچ سکیموں کیلئے پانچ ارب 79 کروڑ50لاکھ روپے اور 27 اہم سڑکوں کی تعمیر کیلئے دو ارب 17 کروڑ 90لاکھ روپے رکھے گئے ہیں اور اکثریت منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے . سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے جنوبی پنجاب ترقیاتی پروگرام 2012-13کیلئے دس ارب 50کروڑ روپے ، ٹرائیبل ایریا کی ترقی کیلئے آٹھ کروڑ روپے ، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے 23 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں. سینئر صوبائی مشیر نے کہاکہ ملتان اور بہالپور میں خواتین یونیورسٹی ، ڈیرہ غازیخان میں غازی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج ، ملتان میں محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر اور بورے والا میں یونیورسٹی آف ایگریکلچرفیصل آباد کے سب کیمپس کی تعمیر سمیت طالب علموں کو لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی فراہمی حکومت پنجاب کے انقلابی اقدامات ہیں . سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے 10048 گرین ٹریکٹرسبسڈی پر فراہم کیے . اسی طرح نوجوانوں میں 20 ہزار ییلوکیب گاڑیاں تقسیم کی گئیں . سینئر صوبائی مشیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے غریب عوام کی ترقی اور ان کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تین ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیرہ غازیخان ، فاضل پور ، بہاولنگر ، حاصل پور اور رحیم یار خان میں دانش سکول کے منصوبے قائم کیے جنوبی پنجاب کے اکثریت مراکز صحت کو اپ گریڈ کیاگیا . کچی آبادیوں میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات فراہم کی گئیں اور کھیت سے منڈیوں تک رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا گیا . سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہاکہ دیگر شعبوں کی طرح انڈسٹریز اور تاجر طبقوں کو بھی سہولیات فراہم کی گئیں .

یہ بھی پڑھیں 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker