تازہ ترینکھیل

ڈیرہ غازیخان:نیوآئیڈیل کرکٹ کلب کااجلاس طارق خان کاکڑکی زیرصدارت منعقد

ڈیرہ غازیخان( جنید ملک سے). نیو آئیڈیل کرکٹ کلب کا ا جلاس طارق علی خان کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کلب کی کارکردگی اور مسائل زیر بحث لائے گئے اجلاس میں کلب کے نائب کپتان کا چناؤ عمل میں لایا گیا اور متفقہ طو رپر محمد امجد حسین کو آئیڈیل کرکٹ کلب کا نائب کپتان منتخب کیاگیا . اجلاس میں کھلاڑیوں کیلئے ٹریک سوٹ بنوانے کی منظوری دی گئی . کلب کے صدر نے کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی پابندی کرنے اور ٹیم سپرٹ سے کھیلنے کی تلقین کی . اجلاس میں مختلف ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دینے کا بھی اعلان کیا گیا . اس موقع پر جنرل سیکرٹری راشد کلیم شیروانی ، کپتان عرفان حیدر ، نائب کپتان محمد امجد حسین ، منصور احمد ، صابر حسین ، وقاص چانڈیہ ، سلیمان ،شوکت حسین ، خرم علی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  کراچی:ٹارگٹ کلنگز،پرتشدد واقعات، پولیس اہلکاروں سمیت 12 جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker