تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان:شہر میں جا ری تما م تر قیا تی منصو بوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جا ئے،افتخا رعلی سہو

ڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے ) ڈی سی او افتخار علی سہو نے تر قیا تی محکموں کے افسران سے کہا ہے کہ وہ ایم این اے و ایم پی اے پیکجز کے تحت جا ری تما م تر قیا تی منصو بوں کو مقررہ شیڈول میں مکمل کر یں . انہو ں نے محر الحرام کے جلو سوں کے راستوں میں آنے والی سڑکو ں کا تعمیراتی کا م یکم محر م سے قبل مکمل کر نے کی ہدا یت کی ہے . انہوں نے یہ بات روڈز، بلڈنگز اور ہا ئی ویز کے محکموں کی جا ری تر قیا تی سکیموں کا معائنہ کر تے ہو ئے کہی .ڈی سی او نے زیر تعمیر سڑک این اے 55تا تعلیمی بورڈ ، اولڈ شہزاد سینما تا گلزار آئس فیکٹر ی اور بابر چوک تا گورنمنٹ گرلز ہا ئر سکینڈری سکو ل نمبر 2کا معائنہ کر تے ہو ئے متعلقہ افسران وٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تینو ں منصوبوں پر کا م رواں ما ہ تک مکمل کر لیا جا ئے تا خیر کی صورت میں تعمیراتی کمپنی کے سا تھ متعلقہ افسران کے خلا ف بھی سخت کا رروائی کی جا ئے گی .انہوں نے محلہ نظا م آباد میں زیر تعمیر ٹف ٹا ئلز سڑک کے کا م کا بھی معائنہ کیا اور اسے عزاداروں کی سہو لت کیلئے جلد مکمل کر نے کی ہدایت کی .ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ کو ہدایت کی کہ وہ مکمل ہو نے وا لے منصو بوں کو متعلقہ اداروں کے حوالے کر کے انہیں رپورٹ دیں .ترقیا تی منصو بوں کے معائنہ کے دوران ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز خواجہ محمد صدیق، ڈی او روڈز طا رق ملغا نی، ڈی او پلا ننگ ملک غلا م فرید کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران بھی مو جود تھے جنہو ں نے جا ری سکیمو ں پر کا م کی رفتار اور معیا ر با رے ڈی سی اوکو آگاہ کیا.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker