پاکستانتازہ ترین

کراچی: شیر شاہ دھماکے میں پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے والد سمیت 12 افراد جاں بحق

کراچی(پاک نیوز)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں سوئی گیس کی لائن میں دھماکے سے نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور حادثے میں تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کے والد سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا شیر شاہ پراچہ چوک میں گیس پائپ لائن میں ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سربراہ ٹراما سینٹر صابر میمن کا کہنا ہے کہ کراچی دھماکے  میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی لاشیں اور 13 زخمی اسپتال لائے گئے جس میں سے 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، بعد ازاں مزید 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔سربراہ ٹراما سینٹر صابر میمن کا بتانا ہے کہ اسپتال لائے گئے تمام زخمیوں کے جسم کے اوپری حصے پر چوٹیں آئی ہیں۔دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس نے دھماکے میں تخریب کاری یا دہشتگردی کے عنصر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی طور پر گیس پائپ لائن میں ہوا اور دھماکے سے متاثر ہونے والا نجی بینک نالے پر قائم کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button