پاکستانتازہ ترین

پیف پارٹنرز کا اپنے مطالبات کے حق میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

گرمی اور روزے کی حالت میں پیف پارٹنرز کی بہت بڑی تعداد احتجاج میں شریک

تونسہ(نامہ نگار) پیف پارٹنرز نے آج تونسہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں نے نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں بینرز فلیکس اور کتبے اٹھارکھے تھے۔گرمی اور روزے کی حالت میں پیف پارٹنرز کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایک اندازے کے مطابق ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن کے ایک ہزار کے لگ بھگ پیف پارٹنرز نےشرکت کی۔ پیف پارٹنرز کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین خضرحیات گوندل، کمیٹی کے ممبر اور آل پیف پارٹنرز اتحاد پنجاب کے چئیرمین پروفیسرعدنان فیصل اور فرید بنگش نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پیف پارٹنرز کا مطالبہ تھا کہ ہماری تین ماہ سے پیمنٹ ادا نہیں کی گئی وہ دی جائے ، فیک انرولمنٹ کا الزام لگا کر جو پیمنٹ کاٹی گئی ہے وہ بھی ادا کی جائی۔ مظاہرین کے روڈ بلاک کردیا جو تقریباً دو گھنٹے تک بند رہا بعد میں انتظامیہ نے مذاکرات کیے اور روڑ کو کھلوایا۔ وزیراعلیٰ ہاوس تونسہ شکایت سیل کے سربراہ اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے بہنوئی سردار اظہر جاوید خان بزدار نے پیف پارٹنرز دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیف پارٹنرز کے تمام مسائل وزیراعلیٰ تک پہنچا دئیے ہیں اور انہوں نے فورن انکے حل کی یقین دہانی کرائی ہے میرا تعلق بھی آپکی ٹیچر کمیونٹی سے ہےانشااللہ میں آپکا وکیل بن کر کام کروں گا انشاءاللہ بہت جلد اسکے اٹرات آپ تک پہنچے گے۔ اس کے بعد احتجاجی مظاہرہ اپنے انجام کو پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف کو 18 فروری کو پیش ہونے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker