پاکستانتازہ ترین

بینظیر نے میزائل بنانے میں بھرپور مدد کی، ڈاکٹر قدیر

dr. qadeerراولپنڈی(بیوروچیف)  پاکستانی ایٹم بم کے خالق اورممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے میزائل بنانے میں بھرپور مدد کی جبکہ موجودہ حکمرانوں نے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔  راولپنڈی میں وقارالنسا کالج کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں ایٹمی سائنسدان نے کہا کہ انہوں نے انیس سو تراسی چوراسی میں ہی ایٹم بم بنا لیا تھا تاہم بعد کے مختلف ادوار میں انہیں ملک سے بھگانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے میزائل بنانے میں ان کی بھرپور مدد کی جبکہ حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔  اس موقع پر ایم این اے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں نسلی تعصبات جنم لے رہے ہیں اور فرقہ واریت کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بڑی گرمی ہے۔۔ طلبہ نے سکول بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker