تازہ ترینعلاقائی

جمشید دستی نے بھی پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ دیا

jamshid dustiمظفر گڑھ(ڈیسک رپورٹر)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور حنا ربانی کھر نے مظفر گڑھ جاکر جلسہ کیا کیا رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا ہی اعلان کردیا۔ جمشید دستی جو کئی دنوں سے پیپلز پارٹی چھوڑنے کے لئے تلے بیٹھے تھے آج چرغ پا ہوگئے اور گیلانی کے جلسے کے فوری بعد پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ان کا کہنا تھا کہ پینسٹھ سال تک ظالم جاگیرداروں نے مظفر گڑھ کے غریبوں کا استحصال کیا اب یہ لوگ انکیخلاف متحد ہوگئے ہیں ۔ جمشید دستی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی قومی اسمبلی کے حلقہ 177 اور 178 دونوں سے آزاد حیثیت سےالیکشن میں حصہ لیں گے اور انکے خلاف اکٹھے ہونے والے گیلانیوں نوابزادوں اور مخدوموں کو شکست فاش دیں گے جمشید دستی نے بتایا کہ آج گیلانی اور حنا ربانی کھر کے جلسے میں ہزار سے بارہ سو لوگ آئے رحمان ملک نے ایف آئی اے کے ذریعے میری مفت بسیں رکوانے کی دھمکی دی جس پر انہیں بتایا کہ ایف آئی اے کے لوگ یہاں آئے تو غریب عوام ان کی ٹانگیں توڑ دیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پوری قیات حنا ربانی کو بچانے میں مصروف ہے ، لیکن انہیں شکست سے کوئی نہیں بچا سکتا جمشید دستی نے کہا کہ وہ کچے گھر سے نکلنے والے والا غیرت مند مزدور ہیں۔ کوئی جادو کی جپھی انہیں نہیں منا سکتی، غریبوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور الیکشن کمیشن کے زریعے انہیں نااہل قرار دلوانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن انہیں امید ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی موجودگی میں کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button