پاکستانتازہ ترین

حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی حکومت کا 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان سامنے آیا ہے .  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے .بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبوں سے مشاورت کے بعد تعلیمی ادارے کھولیں گے، اگر اس وقت صحت کی صورتحال مناسب نہیں ہو گی تو تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھا جا سکتا ہے. اس موقع پر بات کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ صوبوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی ایس او پیز تیار کر کے بھیج دیں، اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے قبل اپنے انتظامی دفاتر کھولنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے. تا ہم شفقت محمود کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل بھی ایک بار مشاورت کریں گے.وفاقی وزیر کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اساتذہ کو بلا کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی پریکٹس کروائیں تا کہ جب اسکول کھولے جائیں تو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے. شفقت محمود کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بھی ایس او پیز کے حوالے سے تجاویز تیار کر لی ہیں جو کہ تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ شیئر کر دی جائیں گی، مشورہ دیا گیاہے کہ کلاسز کو تقسیم کر دیا جائے تا کہ بچوں کا رش نہ لگ سکے. مزید تجاویز پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بڑی کلاسز کو پہلے بلایا جائے، چھوٹی کلاسز کو ان کے بعد بلایا جائے. ان کا کہنا تھا کہ تیار کردہ ایس او پیز پر اگست اور ستمبر میں جائزہ لیں گے. مزید بات کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عید کے بعد یونیورسٹیز کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ کلاسز کے ساتھ ساتھ اپنے ہاسٹلز میں 30 فیصد بچوں کو رکھ سکتے ہیں. خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھول دیئے جائیں گے جس کے بعد اب 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker