
لاہور(پاک نیوز) تبادلوں کے منتظر اساتذہ کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خوشخبری سنادی ہے۔ محکمے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام کیٹیگریز سے اٹھائی جاچکی ہے۔ جس سے کم و بیش 4 لاکھ کے قریب اساتذہ مستفید ہوسکیں گے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اساتذہ تبادلوں کے لیے درخواستیں 10 جون سے جمع کروائیں گے۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون رکھی گئی ہے۔ اس کے بعد 14 جولائی تک درخواستوں کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ جبکہ اساتذہ کو ٹرانسفر آرڈرز 20 جولائی سے جاری کیے جائیں گے۔