شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شوال کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شوال کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی(پاک نیوز) شوال کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمنٰ کرینگے، جبکہ زونل یا ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔کراچی میں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ملک بھر سے شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شوال کے چاند کی پیدائش گزشتہ دوپہر تین بجکر دو منٹ پر ہو گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی تک ٹیم کو بھارت جانے کا گرین سگنل نہیں دیا جائے گا: چودھری نثار
error: Content is Protected!!