پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے 9 ہزار 493 کاغذات نامزدگی موصول

election commissionاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے 9 ہزار 493 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔ نادرا نے 9 ہزار 86 ، ایف بی آر نے 5 ہزار 981 کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کر لی ہے۔ نیب نے 5 ہزار 355 اور سٹیٹ بینک نے 5 ہزار 356 کاغذات کی جانچ پڑتال کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے 1166 اور صوبائی اسمبلی کے 3 ہزار 146 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 178 اور صوبائی اسمبلی کے 385 کاغذات موصول ہوئے ہیں۔خیبر پختون خوا سے قومی اسمبلی کے لیے 1 ہزار 84 اور صوبائی اسمبلی کے ایک ہزار 787 کاغذات ملے جبکہ سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے 429 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 634 کاغذات موصول ہو ئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد: وزیراعظم گیلانی سے حسین حقانی کی الوداعی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker