پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے نیا ہدایت نامہ جاری

election commissionاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے انتخابات سےمتعلق نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ ووٹرکومفت ٹرانسپورٹ دیناجرم ہوگا۔ امیدوارفرقہ واریت کی بنیاد پر ووٹ نہیں مانگ سکتے۔الیکشن کمیشن نے گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات سےمتعلق نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق سیاسی و مذہبی جماعتوں کے امیدوار ہوں یا آزاد مذہب یا فرقےکی بنیاد پر ووٹ نہیں مانگ سکیں گے۔ ووٹرزکو مفت ٹرانسپورٹ دینا قابل سزا جرم شمار ہوگا۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ووٹرکو پولنگ اسٹیشن سے بھگانا جرم ہوگا، جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے چار سو گز کے اندرپولنگ کیمپ نہیں لگایاجاسکتا۔ نئے ہدایت نامے کے مطابق ووٹ کی پرچی پولنگ بوتھ سے باہر لے جانا بھی جرم ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جو امید وار ان ہدایات پرعمل نہیں کرے گا تواسے نا اہل بھی قرار دیاجا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button