پاکستانتازہ ترین

پنجاب،قومی وصوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

elecitonلاہور(نامہ نگار) الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبے میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق صوبے میں خواتین کی قومی اسمبلی کی 35 نشستوں کے لیے 123 امیدوار میدان میں ہیں، پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 66 نشستوں کےلیے 231 امیدوار فہرست میں شامل ہیں۔  پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی 8 نشستوں کے لیے 55 امیدواروں کے نام شامل ہیں،  جن کا تعلق پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز ، مسلم لیگ(ن)، مسلم لیگ(ق)، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button