اسلام آباد(بیوروچیف) چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں آئندہ انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ کراچی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سیکیورٹی حالات بہتری کے متقاضی ہیں، دہشتگردوں کی کارروائیاں ہمیں ہمارے مقصد میں ناکام نہیں کرسکتی۔ چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے یقین دلایا کہ انتخابات اپنے وقت 11مئی پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے روز فوج، رینجرز، ایف سی اور پولیس سمیت تمام اداروں کی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
You must be logged in to post a comment.