پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد(پاک نیوز)نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے شاہ محمود قریشی اور شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بابر اعوان نے شہبازشریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات پراعتراض اٹھایا،جسے بعد میں ختم کردیا گیا۔ تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن کے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ۔ بابر اعوان نے شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراضات اٹھا تے  ہوئے  کہا کہ آرٹیکل 233 کاغذات نامزدگی کو منظور کرنے یا مسترد کرنے کا تین جگہ پراختیار دیتا ہے، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button