پاکستانتازہ ترین

پارٹی انتخابات نہ کرانیوالی جماعتوں کے الیکشن لڑنے پر پابندی کا فیصلہ

election commissionاسلام آباد(بیوروچیف)  الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ پارٹی انتخابات نہ کرانے اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والی سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں سیاسی جماعتوں کی توجہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء کی سیکشنز 12 اور 13 کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام جماعتوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اثاثوں اور پارٹی انتخابات سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کریں اور اگر ایک سے زیادہ جماعتیں بھی ایک انتخابی نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہیں تو ایسی تمام جماعتوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ یہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جن جماعتوں کے پارٹی انتخابات اور مالی گوشواروں کی تفصیلات نہیں ہوں گی، انہیں انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا اور یہ جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص نششتوں میں ماروی میمن شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker