پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نےملک بھرمیں سرکاری بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی

election commissionاسلام آباد(بیوروچیف)  ملک بھر میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کردی گئی ، الیکشن کمیشن پاکستان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کے بیان کا بھی نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کے مطابق ملک بھر میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کردی گئی ہے تاہم ترقیاتی فنڈز کی منتقلی پر بدستور پابندی رہے گی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے گزشتہ حکومت کے اختتام سے کچھ عرصہ قبل سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی تاکہ اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جاسکے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن پاکستان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کے تقرر و تبادلوں کے اختیار سے متعلق بیان کا بھی نوٹس لے لیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے پاس تقرر و تبادلوں کا کوئی اختیار نہیں، سرکاری اداروں میں تقرر اور تبادلوں کا اختیار صرف اور صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button