پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی قیادت کو شہباز گل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(پاک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی رہنما کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو ان کے بیان سے الگ ہونا چاہیے کیونکہ عمران خان کا بیان ہے کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں ہوسکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شہبازگل کو ڈانٹا کہ افواج پاکستان کے خلاف بیان دیا کوئی عقل ہے تم میں ؟ یہ بڑی بری بات ہے، آپ کون ہوتے ہیں، ہماری پالیسی کو کہنے اور کرنے والے، شہبازگل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے کیونکہ یہ ہمارے ادارے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button