تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پیپلزپارٹی اور(ق) لیگ کے اتحاد کوکوئی خطرہ نہیں،فریال تالپور

imagesاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء فریال تالپور نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالہ سے مرکزی اور صوبوں کی سطح پر تشکیل دی جانے والی کمیٹیاں مکمل طور پر بااختیار ہیں اور ان کے اوپر کسی بھی پارٹی رکن کے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔پنجاب میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا ٹاسک راجہ ریاض کو سونپا گیا ہے ۔جو کے پارٹیوں کے قائدین سے ملاقات کے بعد تمام مشاورتی عمل سے مرکز کو آگاہ کریں گے۔(ن) لیگ اور فنکشنل لیگ کے ارکین کا اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونا خوش آئند ہے اس سے پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کے اتحاد کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں البتہ الیکشن کے بعد یہ اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن حاجی سجاد چوہدری اور ناصر وحید کے ہمراہ سینئر پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فریال تالپور نے کہا کے پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد ہر دور میں بنتے رہے ہیں اور مزیدکسی بھی بننے والے اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔عوامی طاقت کے بل بوتے پر کلین سویپ کریں گے ۔انہوں نے کہا کے اقتدار سے زیادہ عوام کی فکر ہے ملک کو بحرانوں سے مکمل نجات کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل کو برؤے کار لایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کے انتخابات عوام کی امانت ہیں اور عوام کی امانت میں خیانت کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے بلا جواز الیکشن میں تاخیر کی نہ کوئی خواہش ہے اور نہ ہی ہوگی۔فریال تالپور نے کہا کے جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے اور بلاجواز خلل ڈالنے والوں کے خلاف پوری قوم کو اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کے نگران سیٹ اپ کا اعلان آئینی مدت کے اختتام تک کر دیا جائیگا ۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی دو رائے نہ ہے

یہ بھی پڑھیں  جمبر:حکومتی دعوؤں کے باوجود جمبر میں چینی عام آدمی کو مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker