
اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن کی حیثیت سے ان کا نصب العین ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزارت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔ سیاسی کارکن کی حیثیت سے میرانصب العین ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے۔انہوں نے شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کو دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
I have fun with, lead to I discovered just what I used to be
taking a look for. You’ve ended my 4 day long hunt!
God Bless you man. Have a great day. Bye