تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:گورنمنٹ ایم سی بوائز مڈل سکول نمبر5 میں سالانہ تقریب انعامات

downloadگوجرانوالہ(نامہ نگار)گورنمنٹ ایم سی بوائز مڈل سکول نمبر 5 گوجرانوالہ محلہ باغبانپورہ جدید گلی سلکو ملز والی میں سالانہ تقریب انعامات منعقد ہوئی ۔ تقریب انتہائی پروقار طریقے سے ہوئی ۔ جس میں تمام طلباء اور اہل علاقہ نے بھرپور طریقے سے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر بچوں کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ تقریب کی صدارت محمد یوسف ہیڈ ماسٹر نے کی ۔ سٹاف ممبران میں ملک کے مایہ ناز نعت خواں قاری غلام سرور حیدری ‘عبدالمجید کیلانی ‘مقبول احمد ‘محمد اسلما ور محمد اصغر شامل ہیں ۔ اس موقعہ پر سکول کے ممبران حافظ محمد یعقوب‘محمد اقبال ‘قاری محمود احمد ‘قیصر محمد خاں ‘محمد اصغر اور صوفی معراجدین نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ہیڈ ماسٹر سمیت دیگر اساتذہ نے پوزیشن ہولڈرز طلباء محمد نعمان ‘محمد فرقان ‘محمد عقیل ‘عمران ‘عبدالرحمان ‘عمران صابر ‘محمد سلیم ‘محمد اسامہ ‘عدنان ‘رونق علی محمد وارث ‘منیر سعید ‘بشارت علی ‘محمد آصف بلال ‘افتخار احمد ‘عبداﷲ ‘اسد علی و دیگر میں انعامات تقسیم کیے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button