تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:اب عوامی طاقت سے تحریک انصاف برسراقتدار آئیگی،زاہد خان

zahidگوجرانوالہ(عدنان رضا)اب عوامی طاقت سے تحریک انصاف برسراقتدار آئیگی ‘آئندہ الیکشن میں عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کیلئے عمران خان کی صورت میں نڈر ‘بہادر اور محب وطن لیڈر کو چننا ہو گا‘پاکستان کی سیاست سے لٹیروں اور دم دبا کر بھاگنے والوں کو نکالنے کا وقت آ گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ‘آرگنائزر پنجاب پریس کلب(ر) زاہد خان نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ بار اقتدار میں آنیوالوں نے ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے ۔مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے ‘غریبوں کا زندہ رہنا دشوار بنا دیا گیا ہے اب صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ آٹا خریدنے کی طاقت بھی ختم ہو چکی ہے مزدور ‘بیروزگار ہو گئے ہیں عوام کے پاس پیسے نہیں ہیں مزدوروں کو مزدوری نہیں مل رہی جبکہ مہنگائی کی لینڈ سلائیڈ گرا دی گئی ہے ۔ ہر ماہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے غریب دشمنی کا کھلم کھلا اظہار دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:نہر لوئر باری دوآب سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker