شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سورج نکلتے ہی پارہ ہائی، آج قیامت خیز گرمی کی پیشگوئی

سورج نکلتے ہی پارہ ہائی، آج قیامت خیز گرمی کی پیشگوئی

لاہور(پاک نیوز) صبح ہوتے ہی سورج کا پارہ ہائی ہو گیا، ملک کے مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے، آج جیکب آباد میں پارہ پھر پچاس تک جانے کا امکان ہے، لاڑکانہ، سکھر، دادو کے علاقے بھی تپتے رہیں گے، لاہور میں بھی شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی ہے۔ آج پارہ 45 تک جائے گا۔ہائے رے گرمی، سورج کا مزاج آج بھی برہم، ملک کے مختلف شہروں میں گرمی عروج پر ہے، سندھ کے میدانی علاقے تنور بنے ہوئے ہیں۔ جیکب آباد میں گذشتہ روز پارہ 51 کو چھو گیا، آج بھی 50 تک جانے کی پیش گوئی ہے، سکھر، لاڑکانہ اور دادو میں پارہ 48 تک جانے امکان ہے، کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 37 کے درمیان رہے گا۔پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے، لاہور میں آج بھی درجہ حرارت 45 کی حد عبور کر سکتا ہے۔ فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور بھکر میں بھی شدید گرمی ہے۔ بلوچستان کے علاقے تربت اور سبی میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:مسلم لیگ ن کے رہنما کی تحصیل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد
error: Content is Protected!!