تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالا:پرویزمشرف کی قیادت میں سب سے زیادہ منظم اوربااصول جماعت ہے،کرن صبا

downloadگوجرانوالہ(پریس ریلیز) سابقہ حکومت نے اپنی نااہلیوں اور لوٹ مار سے ملک کو جن بحرانوں سے دو چار کر دیا ہے اس سے نکلنے کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں منصفانہ اور شفاف الیکشن منعقد ہوں جس کے نتیجے میں دیانتدار اور مخلص قیادت سامنے آئے ۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کی ضلعی صدر خواتین ونگ کرن صباء نے گذشتہ روز کھیالی بائی پاس پر منعقدہ ایک خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک میں تبدیلی کے نعرے لگا رہی ہیں لیکن یہ آزمائے ہوئے ہیں اور کوئی تبدیلی لانے کی صلاحیت نہیں رکھتیں ۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ جنرل(ر)سید پرویز مشرف کی قیادت میں سب سے زیادہ منظم اور بااصول جماعت ہے جس کا منشور قومی امنگوں کا آئینہ دار ہے اور اپنے منشور کے مطابق عمل پیرا ہو کر وہ حقیقی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ کرن صباء نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار ووٹ کی طاقت سے بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہونگے اور اسمبلیوں میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker