پاکستانتازہ ترین

عبدالحفیظ شیخ نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

hafeez sheikhاسلام آ باد(بیوروچیف) عبدالحفیظ شیخ نے وزیرخزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے  جب کہ ان کی جگہ  سلیم مانڈی والا نے نئے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ کا نام نگراں وزیر اعظم کے عہدے کے لئے  حکومت کی اولین ترجیح  ہے، نگراں وزیر اعظم کا نام حکومت اور حزب اختلاف کی جماعت کے درمیان مشاورت سے طے کیا جائے گا اور عباالحفیظ شیخ کے نام پر حزب اختلاف کی جانب سے اعتراض اٹھایا جا سکتا ہے کیونکہ ان کے فوج سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں اوروہ سابق صدرجنرل(ر)پرویزمشرف  کے دور حکومت میں نجکاری وسرمایہ کاری کے وزیربھی رہ چکے ہیں۔ عبدالحفیظ شیخ نے اکنا مکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی میں لیکچرر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں، حفیظ شیخ کئی سالوں تک ورلڈ بینک میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button