شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / تاجر تنظیموں نے 13 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

تاجر تنظیموں نے 13 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

لاہور(پاک نیوز) تاجر تنظیموں نے 13 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مختلف گروپوں نے متفقہ طور پر 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا، ظالمانہ ٹیکسوں کی واپسی تک حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو ں گے،کراچی میں 3دن کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔تاجر رہنماؤں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے استعداد سے زائد سے ٹیکس وصولی کے غیر مناسب اور پیچیدہ طریقہ کار اور بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو 13 جولائی کو ہرصورت شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام 27واں سالانہ فری میڈیکل جنرل کیمپ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول رینالہ خورد میں لگایا گیا