پاکستانتازہ ترین

بروقت انتخابات نہ کراسکا تومستعفی ہوجاؤں گا،نگران وزیراعظم

meer hazarاسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد اور امن و امان کا قیام  اپنی اولین ترجیح  قرار دی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ مقرر وقت پر انتخابات نہ کراسکے تو وزارت عظمی سے استعفی دے دیں گے۔ اپنے تقرر کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا کےنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کی کوشش ہوگی کہ ملک میں آئین کے تحت وقت پر شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہوں اور یہ ان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں وہ تمام زندگی چیلنجز کا سامنا کرتے آئے ہیں۔ میر ہزار خان کھوسو کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ ناراض بلوچ رہنماؤں کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے رضامند کرسکیں، اس سلسلے میں وہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی 10 سے 12 افراد پر مشتمل نگراں کابینہ تشکل دے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button