پاکستانتازہ ترین

ہزارہ قبرستان میں ہوائی فائرنگ، تدفین کا عمل روک دیا گیا

firing-funralکوئٹہ(ڈیسک رپورٹر)  کوئٹہ کے ہزارہ قبرستان میں پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،فائرنگ کا تبادلہ ہزارہ قبرستان میں مشتعل افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کے بعد ہوا جہاں تدفین کے معاملے پر لواحقین میں اختلاف شدید ہو گیا اور کچھ خواتین نے قبروں میں لیٹ کر دتفین کا عمل روکنے کی کوشش کی ۔یہ خواتین بعد ازاں اپنے جاں بحق افراد کی لاشیں اٹھاکر مغربی بائی پاس چلی گئیں جہاں ایک مرتبہ پھر احتجاج کیا اور ان کے ساتھ شریک افراد کے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر بھی حملہ کیا اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔صورت حال کے پیش نظر پولیس نے بھی ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی اور تدفین کا عمل رک گیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button