تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:حمد ارشد کمبوہ آف راجووال نے حلقہ پی پی 187سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،

hujraحجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم کی معروف سیا سی و سماجی قد آور شخصیت چوہدری محمد ارشد کمبوہ آف راجووال نے حلقہ پی پی 187سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،انہوں نے گزشتہ روز پرہجوم ہنگامی پریس کانفرس میں کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کی وابستگی سے بالا تر ہو کر الیکشن لڑنے جا رہے ہیں اور بنیادی طور پر اپنے گھر راجووال سے ہزاروں ووٹروں اور سپورٹروں کے ہمراہ 28مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے الیکشن کمیشن پہنچیں گے ،انہوں نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ وہ علاقہ سے سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ ممکن بنا کر عام آدمی کی خدمت یقینی بنائیں گے ،چوہدری محمد ارشد کمبوہ نے کہا کہ الیکشن لڑنے کا یہ فیصلہ انہوں نے حلقہ بھر کے ووٹروں کے پرزور مطالبے پر کیا ہے جسکے لئے انہوں بھاری حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button