تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے زمینداروں کو لوٹ لیا

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے زمینداروں کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں جھجھ کلاں کے رہائشی زمیندار مشتاق احمد ،پرویز،ظہور احمد گزشتہ شب ٹریکٹر پر اپنے رقبہ پر جارہے تھے کہ اچانک پولیس کی وردی میں ملبوس سات مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر ٹریکٹر سے نیچے اتار کرایک پمپ ایکشن ،موبائل فونز ،نقدی رقم ،طلائی انگوٹھی اور اہم کاغذات چھین کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button