تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم میں خسرے میں مبتلا بچے کا علاج ممکن نہ ہو سکا

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں خسرے میں مبتلا بچے کا علاج ممکن نہ ہو سکا ،محکمہ صحت سمیت کسی نے توجہ نہ کی،غربت کے باعث قیمتی علاج کی سکت نہیں ،بچے کے والد کی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں کوٹ ٹبہ داخلی بھٹہ محبت کے محمد طفیل کے پانچ سالہ بیٹے سلمان کو تین روز قبل خسرے کی بیماری بڑی شدت سے لاحق ہو گئی جسکا انہوں نے معمولی دواؤں سے علاج کروایا جبکہ ہسپتال حجرہ کے انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ وہ علاج کے ذمہ دار نہیں، خسرے کے علاج کیلئے محکمہ صحت نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جنکے پاس خسرے کی ادویات ہیں ،اطلاع اور ا خبارات میں خبروں کی اشاعت کے باوجود کسی نے بچے کے علاج کیلئے ان سے رابطہ نہیں کیا ،بچے کی حالت تشویشناک ہے اسکے والد محمد طفیل نے کہا کہ وہ غریب شخص ہے قیمتی علاج کی سکت نہیں رکھتا ،اس نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر ملتان روڈ پرواقع شورروم سے ڈاکو8لاکھ سے زائدکی رقم لوٹ کر فرار۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker