تازہ ترینعلاقائی

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی حجرہ شاہ مقیم اورحویلی لکھا آمد پر فقید المثال استقبال کی تیاریاں

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر ممبر صوبائی اسمبلی سید رضاعلی گیلانی کی جانب سے پانچ مارچ کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی حجرہ شاہ مقیم اور حویلی لکھا آمد پر فقید المثال استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی اس سلسلہ میں گزشتہ روز انکی رہائشگاہ شاہ مقیم ہاؤس میں ایک اجلاس ہوا جسمیں علاقہ معززین سابق ناظمین وبائب ناظمین کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے استقبال کو تاریخی ومثالی انداز دینے کی خاطر کارکنوں کو سید رضا علی گیلانی نے اہم ذمہ داریاں سونپ کر ہدایت جاری کیں اس موقعہ پر سابق کو نسلر وامید وار ناظم یونین کونسل راجووال چوہدری محمد ارشد کمبوہ نے 200 سو موٹر سائیکلوں ،100 سو کاروں اور50 بسوں پر مشتمل قافلہ کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب کا جلسہ گاہ میں شاندار استقبال کرنیکا اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button