پاکستانتازہ ترین

جذبہ خیر سگالی کے تحت 172 بھارتی ماہی گیررہا

کراچی(نمائندہ خصوصی) حکومت نے ملیر جیل میں قید172 بھارتی ماہی گیرجذبہ خیر سگالی کے تحت 172رہا کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ان قیدیوں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سپرٹنڈنٹ ملیر جیل محمد حسن سہتو کا کہنا ہے کہ رہا کئے گئے ماہی گیر ٹرین کے ذریعے لاہور لائے جائیں گے جہاں ان کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے سپرد کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ابھی مزید 349 بھارتی ماہی گیر انہی جرائم کے سبب جیل میں قید ہیں۔ واضح رہے یہ رہائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کو مختلف شعبوں میں ترقی دینے کیلئے کوششیں جاری ہیں:ممنون حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker