پاکستانتازہ ترین

بھارت نے افضل گُرو کو پھانسی دے دی

Afzal-guruنئی دہلی(نمائندہ خصوصی) بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے جرم میں پھانسی کی سزا پانے والے کشمیر کی آزادی کے سرگرم رکن محمد افضل گُرو کو آج صبح تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ افضل گُرو کی پھانسی کے بعد حفاظتی اقدام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلئے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ افضل گُرو کو 13 دسمبر 2001ء میں بھارتی پارلیمنٹ پر ہو نے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔ اس جرم میں بھارت کی سپریم کورٹ نے 2004ء میں انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ اس سے قبل بھی افضل گُرو کو 20 اکتوبر 2006ء میں صبح 6 بجے پھانسی ہونی تھی لیکن ان کی اہلیہ تبسم کی رحم کی اپیل پر اس وقت کے صدر نے اسے ملتوی کردیا تھا۔ گزشتہ سال 16 نومبر کو بھی ان کی رحم کی اپیل کی گئی تاہم صدر پرنب مکھرجی نے افضل گُرو کی درخواست کو وزارت داخلہ کو واپس لوٹا دیا اور پھانسی کی سزا پر مہر لگائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker