بین الاقوامیتازہ ترین

یمن:سعودی فورسزکی فضائی کارروائی، 13 افرادہلاک

نیویارک(ڈیسک نیوز)یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی فضائی کارروائی میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ باغیوں کے کئی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ بھی کیاگیا ہے ۔دوسری جانب سرکاری افواج نے ایک بین الاقوامی ہوئی اڈے پر دوبارہ قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے نے سعودی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن میں کارروائی کے دوران سعودی ایئرفورس نے حوثی باغیوں کے متعدد جنگی طیارے تباہ کردیئےہیں ۔دوسری جانب سیکوریٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حکومت کی حامی فوج نےبین الاقوامی ائیر پورٹ کو باغیوں کے قبضے سے چھڑا کر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ایک عرب ٹی وی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نےحوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے لیے خلیجی اتحاد میں اپنے سو جنگی طیارے اور ڈیڑھ لاکھ فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کے دوران امریکا میں سعودی سفیر عادل الجبير نے بتایا کہ ان کی فوج نے یمن میں صدر ہادی کی درخواست پرحوثی قبائلیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔ فوجی کارروائی میں فضائی طاقت استعمال کی جا رہی ہے اور اس دیگر خلیجی ریاستوں کی حمایت بھی شامل ہے۔سعودی سفیر کے مطابق یمن کے صدر عبدالربوہ منصور ہادی کی قانونی حکومت کو بچانے کے لیےیہ قدم اٹھایاگیا۔مصر کی خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ نے بھی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے کااعلان کردیا ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پرحوثی باغیوں کے خلاف کارروائِی کے لیے مصر کی جانب سے بری،فضائی اور سمندری مدد فراہم کی جائے گی۔ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا سعودی عرب اور خطے کے دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے جبکہ اتحادی ممالک کو لاجسٹک سپورٹ اورانٹیلی جنس بھی فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button